اسلام آباد: پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حجم میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں میں اس کمی کی وجہ کمرشل بینکوں کی جانب سے اپنے واجبات کو نئے قرضوں میں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ ہے تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے تحاشا کمی کے سبب حکومت کا اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضہ جات میں گزشتہ سال کے دوران کمی کے باوجود حکومت کا بیرونی قرضوں کا حجم 14 کھرب 80 ارب روپے سے بڑھ کر 17 ار 90 ارب روپے تک جاپہنچا ہے اور اس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں 28 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہے۔