صحت

ایک ڈالرکا ٹیسٹ جو کووڈ کی 1000 گنا بہتر شناخت کرسکتا ہے

ایک ڈالرکا ٹیسٹ جو کووڈ کی 1000 گنا بہتر شناخت کرسکتا ہے

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے کووڈ 19 کی شناخت کے لیے ایک بہت سستا اور مثر ٹیسٹ بنایا ہے جو ایک ڈالر میں 1000 گنا زائد حساسیت سے اس کے وائرس کی شناخت کرسکتا ہے۔ جامعہ واشنگٹن میں واقع مک کیلوے اسکول آف انجینیئرنگ سے وابستہ گائے گینن اور سری کانت سِنگامینینی نے مشترکہ طورپر یہ کام کیا ہے۔ دونوں ماہرین عرصے سے بار بار وائرس اور بیکٹیریا کے شکار افراد کے لیے ایک مثر ٹیسٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں ںے نینو مادوں کی مدد سے جو ٹیسٹ بنایا ہے اسے پلازمونک فلورز کا نام دیا گیا ہہے جس کا پورا نام الٹربرائٹ فلوریسنٹ نینولیبلز ہے۔ اسے عام ٹیسٹنگ کے پلیٹ فارم کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے