کھیل

ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

پاکستان ویمن ٹیم کی تجربہ کار آل رانڈر ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں۔ ندا ڈار نے انگلینڈ کیخلاف وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی اسپنر نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 126 وکٹیں حاصل کرلیں۔ اس سے قبل 125 وکٹوں کے ساتھ یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کے پاس تھا۔ فہرست میں اب انیسہ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کی لیجنڈری ایلیس پیری 122 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے