پاکستان

جیل بھرو تحریک شاہ محمود آج لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے

جیل بھرو تحریک شاہ محمود آج لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے

لاہور: عمران خان کے اعلان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جس کے پہلے مرحلے میں چار سینئر رہنما اور دو سو کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جہاں شاہ محمود قریشی دیگر رہنماں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، مراد راس کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پھر ملتان سے گرفتاری دوں گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے بھی جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا شیڈول تیار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے