اسلام آباد: وزیردفاع اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ سے شکایت رہتی ہے کہ ججز کا نام لے کر تنقید کرتے ہیں۔ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کچھ ججز پر تنقید ہوتی ہے تو دیگر پر کیوں نہیں ہوتی۔ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو ہم بھی سوال اٹھائیں گے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ میں عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں اس کا ازالہ کریں۔ ماضی میں عدلیہ بحالی کے لئے ہمیں اتحادی حکومت چھوڑنی پڑی۔ میرے گھر پر مذاکرات ہوئے تھے جس میں ایک جج بھی شامل تھا۔ عدلیہ آرٹیکل 63 کو ری رائیٹ نہ کرے۔