پاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی

اسلام آباد: پاکستان نے قرض کی قسط کیلیے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ(شرح سود) بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ہونیو الے ورچوئل مذاکرات میں تکنیکی سطح کی بات چیت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان پالیسی ریٹ(شرح سود)میں دو فیصد تک اضافہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات میں سے زیادہ تر اقدامات پورے کردیئے گئے ہیں، پاور سیکٹرکے معاملے پر کچھ معاملات ہیں جو حتمی مرحلے میں ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے