اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور میں تحریک انصاف بھاری مارجن سے کامیاب،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان نے کہاتحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اورالیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کیباوجود زبردست کامیابی پر محسن لغاری، پی ٹی آئی کیکارکنان اورحلقہ کیووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ اس سیپی ڈی ایم اور اسکے ہینڈلرز پر مزیدخوف طاری ہوگا اس لیے سپریم کورٹ کیججز پر غیر معمولی دبا کی توقع رکھیے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کا ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد محسن لغاری نے جیت لیا۔


