تازہ ترین

سپریم کورٹ انتخابات از خود نوٹس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

سپریم کورٹ انتخابات از خود نوٹس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں ممکنہ التوا پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے محفوظ کرلیا جو کل صبح گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پہلا سوال تو یہ ہے کہ تاریخ دے گا کون؟ الیکشن کمیشن کی تاریخ آنے پر ہی باقی بات ہوگی۔ اگر قانون میں تاریخ دینے کا معاملہ واضح کردیا جاتا تو آج یہاں نہ کھڑے ہوتے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ 90 روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے