پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس حملہ عمران خان سمیت 2800 کارکنان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

جوڈیشل کمپلیکس حملہ عمران خان سمیت 2800 کارکنان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت 2800 کارکنان کی جانب سے عدلیہ، پولیس اور ایف آئی اے افسران میں خوف و دہشت پھیلانے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے ایک اور مقدمے میں عمران خان کے رشتے دار حسان نیازی اور احمد خان نیازی بھی نامزد ہیں۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ رمنا رشید احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نیازی کی قیادت میں جوڈیشل کمپلیکس پر 2800 پی ٹی آئی مسلح کارکنان کے جتھے نے دھاوا بولا اور عمران خان نیازی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کے جتھے میں لوگوں نے آتشی اسلحہ، پتھر اور ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے، مشتعل کارکنان نے عدالتوں کی کاز لسٹس بھی پھاڑ دیں۔ عدالت کے بینچز اور سیکیورٹی اسٹاف کی کرسیاں توڑیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے