پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2023 کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2023 کی منظوری دیدی ہے جبکہ بندر گاہوں پر کھڑے کنٹینرز، کارگوز پر عائد سٹوریج چارجز ختم کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے علاوہ ازیں سٹوریج چارجز ختم کرنے کی ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو ہونیوالے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظورِ کردہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ماہ رمضان میں 19 اشیائے ضروریہ پر یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے