پاکستان

وزیر خزانہ کا مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حجاج کے لیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ

وزیر خزانہ کا مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حجاج کے لیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ

اسلام آباد: حکومت نے اسپانسر شپ حج اسکیم کا کوٹا 50 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بقیہ 50 فیصد کوٹا سرکاری اور نجی حج اسکیم کے لیے مختص کیا جائے گا جب کہ سرکاری حج اسکیم کی درخواست وصولی 13 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ملاقات کی جس میں حج پالیسی، اسپانسر شپ اسکیم، سعودیہ میں رقوم کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حجاج کے لیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کی آسانی اور سہولت کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ڈالر کے ریٹ کے حساب سے حج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے