اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، نیپرا نے رواں سال بجلی کے صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جب کہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق دو سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسہ سے دو روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسہ تا دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔