لاہور: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو کسی بھی شعبے میں مردوں کے برابر معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔ حال ہی میں لاہور میں عورت مارچ منعقد کیا گیا جہاں عام خواتین سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس سال عورت مارچ لاہور کا تھیم فیمینزم ان ٹائم آف کرائسز رکھا گیا تھا جس میں خواتین نے اپنے ساتھ کام اور کاروبار کے محاذ پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس مارچ میں اداکارہ عفت عمر نے بھی شرکت کی جن کی پلے کارڈ تھامی ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ اس پلے کارڈ پر نعرہ درج تھا کہ جب کام پورا تو اجرت آدھی کیوں؟ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب تبصرے کئے گئے۔
انٹرٹینمنٹ
ماہرہ خان کو اداکاری کیلئے فواد خان جتنے پیسے نہیں ملتے عفت عمر
- by web desk
- مارچ 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1226 Views
- 2 سال ago