صحت

پھل اور سبزیوں کا زائد استعمال پروسٹیٹ کینسر سےبچاسکتا ہے

پھل اور سبزیوں کا زائد استعمال پروسٹیٹ کینسر سےبچاسکتا ہے

آسٹریلیا: ایک تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ بالخصوص رنگ برنگی پھل اور سبزیاں کھانے سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف ساتھ آسٹریلیا کے ماہرین نے زور دے کرکہا ہے کہ مرد حضرات اپنی خوراک میں شوخ رنگ کے پھل اور سبزیاں ضرور استعمال کریں۔ ان پھلوں اورسبزیوں میں ایسے خرد غذائی اجزا (مائیکرونیوٹریئنٹس) پائے جاتے ہیں جو پروسٹیٹ کے سرطان کے خطرے کو ٹال سکتے ہیں۔ یہ تحقیق کینسرز نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قوسِ قزح اس سرطان کے شکار افراد کو تیزی سے روبہ صحت کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور ریڈی ایشن علاج سے بحالی اور اس کے مثبت اثرات کو بڑھاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے