پاکستان

مریم نواز نے عمران خان کو گدھ سے تشبہیہ دے دی

مریم نواز نے عمران خان کو گدھ سے تشبہیہ دے دی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گدھ سے تشبہیہ دیتے ہوئے لاش کو نوچتے گدھ کی تصویر ٹویٹ کردی۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، یہ جان لو کہ اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے اور وہ شخص جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔ مریم نواز نے دوسری ٹویٹ میں لاش کو نوچتے گدھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاشوں کا منتظر سیاست دن نہیں گدھ کہلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے لاشوں کی سیاست بے نقاب کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے