کھیل

پی ایس ایل کے ٹاپ اسٹار پلیئرز گھر پر رہیں گے

پی ایس ایل کے ٹاپ اسٹار پلیئرز گھر پر رہیں گے

کراچی: افغانستان سے سیریز میں پی ایس ایل کے ٹاپ اسٹار پلیئرز گھر پر رہیں گے۔ رواں ماہ افغانستان سے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے ٹیم کا اعلان کردیا گیا،کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے دیا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز ہیں، بیٹنگ ایوریجز میں ٹاپ پر موجود محمد رضوان اور دوسرے نمبر کے حامل بابراعظم کو آرام دے دیا گیا۔ رضوان نے 10 میچز میں 483 رنز 60.37 کی اوسط سے بنائے، اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 145.04 رہا،وہ ایک سنچری اور 4 ففٹیز اسکور کرچکے ہیں۔ پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے 9 میچز میں 52 کی ایوریج سے 416 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 146.47 رہا، عماد وسیم پھر سے ٹیم میں آگئے تاہم ان کی ٹیم کراچی کنگز پلے آف میں جگہ نہیں بناسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے