تجارت

آئی ایم ایف پاکستان کے مابین بیرونی فنانسنگ 7 کے بجائے 6ارب ڈالر کرنے پر اتفاق

آئی ایم ایف پاکستان کے مابین بیرونی فنانسنگ 7 کے بجائے 6ارب ڈالر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کے معاہدے کے معاملے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالر کے بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس پیشرفت کی بنیاد پر وزارت خزانہ نے ایک مرتبہ پھر اگلے دو روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطع کے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطوں میں پیشرفت ہوئی۔ وزیر خارجہ اور خزانہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے