تازہ ترین

عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آغاز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلیے مقرر کی تھی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ بائیو میٹرک اور دستخط کے اعتراضات عدالت نے دور کیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو باقی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ دوران سماعت، کمرہ عدالت میں موجودگی پر چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی خواجہ صاحب آپ یہاں؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کل ہم نے درخواست دی تھی، کل ریکوئسٹ کی تھی وہ ابھی سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے