نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو ”انٹرنیشنل ڈے ٹو کومبیٹ اسلاموفوبیا“ کے لیے مختص کیا گیا تھا یعنی ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا فیصلہ پاکستان اور اوآئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ قرا?ن کی بے حرمتی، نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں اور اسلام سے متعلق توہین ا?میز کلمات سے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔