اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو جی 11 جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے بھی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے مطابق بیرسٹر حسان نیازی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے ایس پی نوشیرواں نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ حسان نیازی کو عدالت ضمانت قبل از گرفتاری دے چکی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حسان نیازی سمیت پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی 3 اپریل تک 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں تھیں۔