پاکستان

دشمنوں کےہاتھوں میں کھیلنے والےکو کپتانی واپس نہیں ملے گی سعدرفیق

دشمنوں کےہاتھوں میں کھیلنے والےکو کپتانی واپس نہیں ملے گی سعدرفیق

مسلم لیگ ن کے ر ہنماخواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ اقتدارکیلئے عمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہناناچاہتاہے۔ وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ گمراہی اورنفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کیبل پرزہریلاپرپیگنڈاکیاگیا،دشمنوں کے ہا تھوں میں کھیلنیوالے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران حکومت نینالائقی سے ملک کوقرضوں کے ریکارڈ بو تلیدبایا،اسٹیبلشمنٹ کامنظورنظرعمران اب پاکستان مخالف طاقتوں کامہرہ بناہواہے۔ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ قومی مفادات کیخلاف استعمال کی جارہی ہے،اقتدار کیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ 2018میں آئین جمہوریت اورعوامی امنگوں کو کچل کرعمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی توپاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیاہوتا۔ سعدرفیق نے کہا عمران خان کی 4 سالہ حکمرانی نیپاکستان کی معاشی بنیادیں ھلادیں ،ملکی سا لمیت کوشدیدخطرات لاحق ھوگئے۔ظلم جھوٹ سازش اورلوٹ مارکاحساب دیے بغیرجان نہیں چھوٹے گی۔چیخناچلانا قلا بازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے