دنیا

بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

بھارتی سکھوں کا گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

لاہور / امرتسر: سکھوں کے سیاسی اور مذہبی رہنما شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارتی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں گرفتار کیے گئے سکھ نوجوانوں کو رہا کیا جائے ورنہ حالات کی ذمہ دار مودی حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار نے پیر کے روز شری اکال تخت صاحب،امرتسر میں ہونیوالے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھارت کے مختلف شہروں سے سکھ جماعتوں، گروپوں کے رہنما،سکالر اور سرکردہ سکھ رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں بھارتی پنجاب کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سکھوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی بے چینی اور سکھ نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ نے اعلان کیا کہ حکومت شری اکال تخت صاحب کے زیراہتمام منشیات اور پدرشاہی کے خلاف اور سکھ نوجوانوں کو امرت دھاری بنانے کے لیے خالصہ وہیر شروع کرے گی۔ گرفتار نوجوانوں کو 24 گھنٹے میں رہا کرنے کا الٹی میٹم دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام نوجوانوں پر عائد قومی سلامتی ایکٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ماضی میں پنجاب پولیس کی جانب سے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی خالصہ ریاست اور سکھ ریاستوں کے جھنڈے اور نشانات کو خالصتان کے جھنڈے کے طور پر غلط طور پر پروپیگنڈہ کیا گیا تھا اور ایس جی پی سی کو ان متعلقہ پولیس افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے سکھوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں اور گھروں پر خالصہ ریاست کے نشانات لگائیں تاکہ سکھ وراثت سے متعلق جھنڈوں اور علامتوں کے خلاف حکومت کے پروپیگنڈے کو روکا جا سکے۔

1 Comment

  • Rudolph مارچ 28, 2023

    I need to to thannk yyou foor thiis excellent read!!
    I certainly enjoyed every bbit oof it. I’ve goot yyou book marked tto look att new things
    yyou post…

    My blog :: Maria Italiana Amature (dev.xxxcrunch.com)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے