پاکستان

وزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

وزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔ منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے ضمنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ضمنی رپورٹ طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے