اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو 73 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رواں برس پاکستان کے آئین کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی ہمارا نصب العین ہے، آئین کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری سکے اور ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دستور پاکستان نے ہی ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ رکھا ہے۔