کھیل

اعظم خان نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کیا کہا

اعظم خان نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کیا کہا

نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کا بیان سامنے آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم می شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعظم خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹیم میں واپس آنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت کر تا رہوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ، شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ میں نظر آئیں گے۔ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان کی نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈمیں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، احسان اللہ دونوں فارمیٹ میں شامل ہیں۔ زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے