دنیا

امریکا میں نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

امریکا میں نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

واشنگٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کی ایک مسجد کے امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد پر چاقو سے حملہ کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکلتے اور امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کیے۔ زخمی امام مسجد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنے والے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 نمازی موجود تھے۔ پولیس حکام نے حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری کیے بغیر بیان میں کہا کہ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے