خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے سرباب میں معمولی تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ماں ،2 بیٹیاں اور بیٹا فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگئے، مرکزی ملزم نے باپ اور ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق خاتون ناراض ہوکر اپنے والدین کی گھر چلی گئی تھی جس پر شوہر کو رنج تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروئی جاری ہے۔ دوسری جانب دیر میں چترال جانے والی گاڑی پر کوٹکے کے مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔