پاکستان

چیف جسٹس اور (ن) لیگی رہنما کے درمیان ملاقات کا انکشاف

چیف جسٹس اور (ن) لیگی رہنما کے درمیان ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ اور (ن) لیگی رہنما کے درمیان اہم ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سابق اٹارنی جنرل و ن لیگی رہنما سلمان اسلم بٹ کے درمیان گزشتہ روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی ملاقات ہوئی۔ اس حوالے سے صحافی نے اسلم بٹ سے سوال کیا کہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئی؟ اس پر اسلم بٹ نے جواب دیا کہ چیف جسٹس صاحب نے ایک دو مرتبہ ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تھا، میں اسلام آباد میں تھا تو چیف جسٹس سے ملنے چلا گیا۔ واضح رہے کہ سلمان اسلم بٹ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ سلمان اسلم بٹ کا شریف برادران کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے