پاکستان

ڈیم کی تعمیر سے متعلق رکاوٹوں کا ذکرنہیں کرنا چاہتا جسٹس ( ر) ثاقب نثار

ڈیم کی تعمیر سے متعلق رکاوٹوں کا ذکرنہیں کرنا چاہتا جسٹس ( ر) ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں ہمارے معاملات درست نہیں ہیں ۔جس سپیڈ سے ڈیم تعمیر کرنا چاہتے تھے اس میں بہت رکاوٹیں آئین جس کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ لاہورکی مقامی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سب سے اہم بات تربیت اوردیانت ہیہمیں اپنے معاملات میں دیانت اورخدمت کا شعاراپنانا ہوگا ۔ ان کاکہنا تھا کہ میرا سیاسی مقصد نہیں ہیآج ہم ملک کی بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں یہ جنگ اس لئے لڑنی پڑرہی ہے کہ ہم دین کیاسلوب سے ہٹ گئے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ڈیم کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہیڈیم فنڈ کی حفاظت کیلئے پانچ رکنی بنچ تشکیل دیاتھا ،اس رقم کو بنچ نے انویسٹ کردیا تھا جو بڑھ کر17ارب روپے ہوگئی۔ جسٹس ( ر) ثاقب نثار نے کہا کہ جس نے دس روپے بھی دئیے وہ مجھ سے سوال کرنے کا استحقاق رکھتا ہے، پاکستان کی بقا کیلئے ڈیم بنانے کا آغاز کیا اسی لئے کہا کہ اس کا نام بدل کرہاکستان ڈیم رکھ دیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے