پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پر مختلف شہروں میں احتجاج سڑکیں بند، پولیس سے جھڑپیں

عمران خان کی گرفتاری پر مختلف شہروں میں احتجاج سڑکیں بند، پولیس سے جھڑپیں

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی جس پر کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں ںے سڑکیں بند کردیں۔ آج القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے رینجرز کی مدد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد سے پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے عوام سے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی اور گرفتاری کو عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور قوم کے رہنما عمران خان کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ ملک اس قسم کے فاشزم کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، قوم کو اٹھنا ہوگا، اس ملک کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کی کال پر مختلف شہروں میں کارکنوں کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا۔ پنجاب اور کے پی میں مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں جس سے عوام پریشانی کا شکار ہوگئے۔ تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے کارکنوں کو طلب کیا جس پر کارکنان اور رہنما انصاف ہاس پہنچے۔ کارکنوں ںے شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بند کردی جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، کارکنوں اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعدازاں پولیس شارع فیصل کھلوانے پہنچی جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ بھی کی گئی۔ احاطہ عدالت میں گرفتاری کے خلاف لاہور جی پی او چوک پر وکلا کی طرف سے احتجاج شروع ہوگیا۔ وکلا نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پشاور بھر میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، تاجروں نے دکانیں بند کردیں، تمام بازار وقت سے قبل بند کردیے گئے، دکان داروں نے شٹر ڈان کردیے۔ پی ٹی آئی مظاہرین نے ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملہ کیا اور اس کے شیشے توڑ ڈالے۔ حملہ ایکسپریس نیوز کی لائیو کوریج دینے والی ڈی ایس این جی گاڑی پر کیا گیا۔ مظاہرین نے ڈی ایس این جی پر پتھرا بھی کیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے ایکسپریس کی وین پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کا حکم دے دیا اور میڈیا کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ہشت نگری کے مقام پر جی ٹی روڈ کو بند کردیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے بی آر ٹی بسیں روک دیں جس سے جی ٹی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے