پاکستان

وزیراعظم کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے، عسکری قیادت سے ملاقات

وزیراعظم کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے، عسکری قیادت سے ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاو¿س لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ جناح ہاو¿س کے بعد سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں جلاو¿ گھیراو¿ اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہل کاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زخمی افسران اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلاو¿، گھیراو¿ اور پولیس فورس پر پتھراو¿ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات اور شر پسندوں کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے