علاقائی

دینہ : خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

دینہ : خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

دینہ : پنجاب کے شہر دینہ میں خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دینہ پولیس کے مطابق تھانہ منگلا کے گاں رانجھا میرا میں خاندانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں 50 سالہ نصرت، 53 سالہ شاہدہ پروین اور 23 سالہ اسامہ شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے