علاقائی

سانگھڑ: جھونپڑی میں آتشزدگی ،چاربہن بھائی جھلس کرجاں بحق

سانگھڑ: جھونپڑی میں آتشزدگی ،چاربہن بھائی جھلس کرجاں بحق

سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں جھونپڑی میں آتشزدگی کے نتیجے میں چار بہن بھائی جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپروکے گاوں چنداو کیایک جھونپڑی میںچولہے سے اٹھنیوالی چنگاری سے آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں چار بہن بھائی جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ والد اپنے بچوں کو آگ سے بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا۔ متاثر شخص مزدور بچل راجڑ کے جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ، جن کی عمریں دو سے آٹھ سال کے درمیان تھی ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ چار بچے اس وقت ہی آگ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ گھر اور جانور بھی جل گئے تھے ، جبکہ بچوں کو بچانیوالا والد بچل راجڑ بھی شدید زخمی ہوگیا،جسے تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفرکردیا گیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق صحرائی علاقے کی وجہ سے ریسکیو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد میں ہسپتال کے ڈاکٹرکے مطابق ہمارے پاس ایک زخمی آیا تھا، جس کی باڈی 60 سے 70فیصد جھلسی ہوئی تھی،اسے ہم نے طبی امداد کے بعد حیدرآباد برنس وارڈ منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے