کھیل

کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم

کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب ٹائٹل سے محروم رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم النصر کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام ہو گئے۔ النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ الاتحاد نے الفیحا کو تین صفر سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آنے سے النصر کے مداحوں کو بہت زیادہ امید تھی کہ اس مرتبہ وہ جشن منائیں گے تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے