معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں لائیو کانسرٹ کے دوران مکھی چلی گئی۔ اتوار کے روز امریکا کے شہر شکاگو میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ٹیلر سوئفٹ اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے اچانک سے رک کر کھانسنے لگتی ہیں۔ کھانسی رکنے پر گلوکارہ ہنس کر کہتی ہیں کہ میں نے ایک مکھی نِگل لی ہے لیکن وہ بہت لذیذ تھی جس پر کنسرٹ میں موجود تمام مداح ہنسنے لگتے ہیں۔ کنسرٹ میں گلوکارہ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں لائیو کانسرٹ کے دوران مکھی چلی گئی، ویڈیو وائرل
- by web desk
- جون 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1158 Views
- 2 سال ago


