نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت کم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے حکم کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے 4 دن پہلے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی تھی۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ روٹی 20 اور نان 25 روپے کا ہی فروخت کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے روٹی، نان سستے کرنے پر مجبور کیا تو شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔


