انٹرٹینمنٹ

’جوائے لینڈ ’سال 2023 کی بہترین فلم‘ قرار

’جوائے لینڈ ’سال 2023 کی بہترین فلم‘ قرار

لندن: برطانوی اخبار گارجین نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو سال 2023 کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔ ٹرانسجینڈر کے موضوع پر مبنی صائم صادق کی فلم میں علی جونیجو اور علینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ گارجین نے جوائے لینڈ کو ایک لطیف ٹرانس ڈراما قرار دیا ہے جو ایک بیوہ کی جنسی شناخت اور معاشرتی مسائل کو بحث بناتا ہے۔ جوائے لینڈ کو پاکستان کی طرف سے آسکر میں بھیجا گیا اور شارٹ لسٹ بھی ہوئی لیکن وہ آسکر جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فلم کو ریلیز کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد حلقوں کی طرف سے اسے ایک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے