ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی میگا فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کردیا گیا۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے پہلے ٹیرز میں عالیہ اور رنویر کی پیار کہانی کو رنگا رنگ مناظر سے فلمایا گیا ہے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ٹیزر میں کوئی مکالمہ موجود نہیں لیکن نامور اریجیت سنگھ کا ایک گیت پس منظر میں چلتا رہتا ہے۔ مداحوں کے مطابق رومینٹک ڈراما فلم سے نامور فلمساز کرن جوہر نے شاہ رخ خان اور کاجول کی کبھی خوشی کبھی غم کی یاد تازہ کردی ہے۔ نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کو 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
انٹرٹینمنٹ
عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم کے ٹیزر نے مداحوں کو خوش کردیا
- by web desk
- جون 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 974 Views
- 2 سال ago