پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے دو شہری شہید، ایک زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے دو شہری شہید، ایک زخمی

اسلام آباد: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلاسبب فائرنگ سے دو کشمیری باشندے شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر سٹوال میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے سبب دو شہری شہید ہوگئے اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع نے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب بکریاں چرانے والوں پر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ عبید قیوم اور 55 سالہ محمد قاسم کے ناموں سے ہوئی، دونوں افراد ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی مرضی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے