ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ رائٹس (پاکستان) سے44کروڑروپے ملیں گے۔ پی سی بی کا 5 فیصد شیئر2 کروڑ 20لاکھ بنا، فرنچائزز کا شیئر41 کروڑ80 لاکھ روپے ہوگا،ہر ٹیم کو 6 کروڑ96 لاکھ66ہزار667 روپے ملیں گے۔ پاکستان اور باقی ممالک کے ریڈیو رائٹس سے 2 کروڑ10 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔پی سی بی کا 5 فیصد شیئر10 لاکھ50 ہزار جبکہ فرنچائزز کا حصہ ایک کروڑ99 لاکھ50 ہزار ہے،ہر ٹیم کو 33لاکھ 25 ہزار روپے ملیں گے۔ ٹائٹل اسپانسر شپ سے 85کروڑ روپے حاصل ہوں گے، بورڈ کا5 فیصد شیئر4 کروڑ25 لاکھ رہا جبکہ فرنچائزز کے حصے میں 80 کروڑ75 لاکھ روپے آئیں گے،ہر ٹیم کو 13 کروڑ 45 لاکھ 83ہزار 333 روپے ملیں گے۔ 7کیٹیگری رائٹس سے ایک ارب 13 کروڑ75 لاکھ 12ہزار250 روپے ملیں گے، پی سی بی کا 5 فیصد شیئر 5 کروڑ 68 لاکھ75ہزار 613 رہا، فرنچائز کو ایک ارب 8کروڑ6 لاکھ 36 ہزار 638 روپے دیے جائیں گے۔ ایک ٹیم کا حصہ 18 کروڑایک لاکھ 6ہزار106 ہوگا، امپائر اسپانسر شپ رائٹس سے 18کروڑ روپے ملیں گے، بورڈ کا 5 فیصد حصہ 90 لاکھ جبکہ فرنچائزز کا 95 فیصد شیئر 17 کروڑ10 لاکھ روپے ہے، ہر ٹیم کو2کروڑ 85 لاکھ روپے ملنے ہیں۔پروڈکشن انہینسمینٹ اسپانسر شپ سے15 کروڑ81 لاکھ25 ہزار روپے ملیں گے۔ بورڈ کا 5 فیصد حصہ 79 لاکھ6 ہزار 250 بنا جبکہ فرنچائزز کو15کروڑ2 لاکھ18 ہزار 750 روپے دیے جائیں گے،ہر ٹیم کے حصے میں 2 کروڑ50 لاکھ 36 ہزار 458 روپے آئیں گے۔براڈ کاسٹنگ و دیگر رائٹس کے ٹیکس کی مکمل ادائیگی بورڈ کرے گا۔ براڈ کاسٹنگ پر ٹیکس کی رقم18 کروڑ91لاکھ 64 ہزار640 بنی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کا ٹیکس 3 کروڑ82 لاکھ60 ہزار868 ہے، ٹائٹل اسپانسر شپ سے ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ 39 لاکھ13ہزار44 روپے جمع کرانا ہوں گے،پروڈکشن انہینسمینٹ کا ٹیکس 1کروڑ37 لاکھ50 ہزار جبکہ ریڈیو رائٹس کا ٹیکس 18 لاکھ 26 ہزار 87 روپے ہے۔ ان وینیو ایکٹیویشن اسپانسر شپ سے 11کروڑ38 لاکھ50 ہزار روپے حاصل ہوں گے،56لاکھ 92 ہزار500 روپے پی سی بی جبکہ 10 کروڑ 81 لاکھ57ہزار500 فرنچائزز کو ملیں گے، ہر ٹیم کا حصہ ایک کروڑ80 لاکھ 26 ہزار250 ہوگا۔ اسٹریٹیجک ٹائم آٹ اسپانسر شپ کے6 کروڑ30 لاکھ روپے میں سے 31لاکھ 50 ہزار بورڈ جبکہ 5 کروڑ 98لاکھ50 ہزار فرنچائزز کو دیے جائیں گے، ایک کا حصہ 99 لاکھ 75ہزار ہوگا۔ ٹرک برانڈنگ اسپانسر شپ کے 5کروڑ40 لاکھ روپے آنے ہیں۔ ان میں سے 27 لاکھ پی سی بی اور5 کروڑ13 لاکھ فرنچائزز کو ملنے ہیں،85 لاکھ 50 ہزار فی ٹیم حصہ بنے گا۔ ورچوئل ایڈورٹائزنگ سے حاصل شدہ رقم 7 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،36 لاکھ بورڈ جبکہ 6 کروڑ84 لاکھ فرنچائزز کو ملنے ہیں، ایک ٹیم کا شیئرایک کروڑ14 کروڑ روپے بنتا ہے۔ پی ایس ایل برانڈنگ پارٹنر شپ سے 16 کروڑ روپے حاصل ہوں گے،80 لاکھ روپے بورڈ کو ملیں گے،15 کروڑ 20لاکھ روپے فرنچائزز کا حصہ جبکہ ایک ٹیم کو 2کروڑ 53 لاکھ33ہزار333 روپے دیے جائیں گے۔ فینٹسی ایپ سے7 کروڑ 72 لاکھ35 ہزار روپے آئیں گے،38 لاکھ 61 ہزار 750 بورڈ اور 7 کروڑ 33 لاکھ73ہزار250 فرنچائز کا شیئر ہو گا، ہر ٹیم کوایک کروڑ 22 لاکھ28 ہزار875 روپے ملنے ہیں۔