پاکستان

سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری

سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری

اسپیشل سینٹرل عدالت میں سلیمان شہبازسمیت دیگرکی بریت کی درخواستیں،گزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کردیا۔ جج بخت فخربہزاد نے گزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کیا، عدالت نےمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے27 سوالات کے جوابات مانگ لئے۔‌عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کواس معاملے پر ڈائریکٹرلیول کے افسرتعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری حکم کے مطابق ڈی جی ایف آئی اےآئندہ سماعت پر پیش ہو کر سوالات کے جوابات کی رپورٹ پیش کریں۔‌عدالتی سوال میں کہا گیاکہ شہزاداکبرکس قانون کے تحت زیرالتوا انکوئری پر روزانہ پریس کانفرنس کرتےتھے، شہزاد اکبرکو جےآئی ٹی کا کون سا ممبرخفیہ چیزیں فراہم کرتاتھا؟عدالت نے شہزاد اکبرکی پریس کانفرنس کاتمام ریکارڈ طلب کرلیا۔‌عدالتی سوال کے مطابق جےآئی ٹی کے پاس کونسے ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنیادپریہ کیس بنایاگیا؟ جے آئی ٹی نے طاہرنقوی کے خلاف کونسےشواہد پرکیس بنایا۔‌عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی آئی نے سلیمان شہباز اورطاہرنقوی کو اشتہاری قراردلوایا، سلیمان شہبازاورطاہرنقوی کوبعدمیں شامل تفتیش ہونے پرمقدمےمیں چالان نہ کیاگیا،عدالت اپنا فیصلہ10جولائی تک محفوظ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے