بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم رکھنا چاہتی ہیں۔ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ آپکو بہت اچھا ہونے کے ساتھ ایماندار بھی ہونا چاہیے۔بلاشبہ سال 2023 عالیہ بھٹ کا سال ہے اور وہ اسے باوقار انداز میں تسلیم بھی کرتی ہیں۔ میٹ گالا میں شاندار موجودگی کے بعد نیٹ فلیکس کے ٹوڈم ایونٹ میں انکی شمولیت جو کہ بعدازاں انکے ہالی ووڈ ڈیبیو فلم ہارٹ آف اسٹون تک پہنچی۔انہوں نے اس برس فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اداکاری سے اپنے پرستاروں کو کافی متاثر کیا۔ تاہم عالیہ جن کے ہاں چند ماہ قبل ہی بیٹی کی ولادت ہوئی ہے وہ اب اپنے انتہائی مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت اس مقصد کےلیے بھی نکالتی ہیں۔اپنی تبدیل ہوتی ہوئی مصروفیات اور ترجیحات پر گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عشرے کے دوران انکی زندگی میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں، ایک وقت تھا جب میں ہر قسم کی قربانیاں دینے کی خواہش رکھتی تھی، لیکن اب میرا خاندان بھی ہے، ایک بیٹی اور شوہر بھی ہے، اب مجھے ان سب میں توازن قائم کرنا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم رکھنا چاہتی ہوں، عالیہ بھٹ
- by web desk
- جولائی 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 959 Views
- 2 سال ago