تازہ ترین

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔‌زرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے قرضہ 2 سال کے لیے مؤخر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔‌اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے