ستنا: مدھیہ پردیش میں مندر دیوی شاردا کے قریب جنگل میں 11 سالہ لڑکی تشدد زدہ حالت میں ملی جس کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا کہ لڑکی خون میں لت پت پائی گئی، اس کے پورے جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات موجود تھے۔ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دو لوگوں کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم مندر کی انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام گاؤشالہ میں کام کرتا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی کل شام سے لاپتہ ہوگئی تھی اور رات گئے تک گھر نہ پہنچنے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ لڑکی ستنا ضلع کے آرکنڈی ٹاؤن شپ میں اپنے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور جنگل میں پائی گئی۔دوسری جانب چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی علاج فراہم کیا جائے۔