سا ئنس و ٹیکنالوجی

یکم اور30 اگست کو’ سُپر مُون ‘ ہوگا، چاند بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا

یکم اور30 اگست کو’ سُپر مُون ‘ ہوگا، چاند بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا

کراچی: پاکستان میں شہری ماہ اگست میں دو بار سپرمون یعنی معمول سے زیادہ بڑے چاند سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ‌یکم اگست (منگل ) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپرمون کا نظارہ ہوگا،چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے سبب معمول سے 14فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔‌ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق رواں ماہ اگست میں 2سپرمون وقوع پذیرہوں گے، پہلے سپرمون کا نظارہ یکم اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہوگا،جس کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہونےکے باعث معمول سے14فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔‌ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق کم وبیش یہی نظارہ رواں ماہ کے اختتام پر30اگست کو بھی ہوگا،جس کے دوران چاند کا حجم بڑادکھائی دے گاجبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا۔‌ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بارہونے والے فل مون کو بلیومون کا نام دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے