انٹرٹینمنٹ

کاجول کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر، علی خان کا ردعمل سامنے آگیا

کاجول کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر، علی خان کا ردعمل سامنے آگیا

کراچی: نامور پاکستانی اداکارعلی خان نے اپنی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں بالی وڈ سپراسٹار کاجول کے ساتھ بوس وکنار کے مناظر شوٹ کرانے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ ‌معروف پاکستانی ماڈل متھیرا کے شو میں گفتگو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ویب سیریز کی کامیابی سے بہت زیادہ خوشی ہے اور دنیا بھر میں اسے پسند کیا جارہا ہے۔‌علی خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے 54 دن مقرر کیے گئے تھے لیکن اسے 48 دن میں ہی نمٹادیا گیا اور انہیں اداکارہ کاجول کے ساتھ کام میں بہت مزہ آیا۔‌رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب دو اداکار اس طرح کا منظر شوٹ کرتے ہیں تو ان دونوں میں اچھا تعلق ہونا چاہئے۔‌انہوں نے بتایا کہ ایسے مناظر کی عکسبندی کیلئے دونوں اداکاروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہونا چاہئے اور اسے بہت پروفیشنل انداز میں شوٹ کرایا جاتا ہے۔‌واضح رہے کہ پاکستانی اداکار کے کاجول کے ساتھ بوس و کنار کے سین پر سوشل میڈیا میں بہت ہنگامہ اٹھا تھا اور بھارتی اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر میں پہلی مرتبہ ایسے سین عکسبند کرائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے