دنیا

آسان طواف کیلئے عازمین سے تعاون اور ہدایات پر عمل درآمد کی اپیل

آسان طواف کیلئے عازمین سے تعاون اور ہدایات پر عمل درآمد کی اپیل

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین اور عمرہ عازمین سے آسان طواف کی خاطر تعاون اور ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کردی۔‌عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین اور عمرہ عازمین ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ طواف کا بابرکت عمل تمام زائرین کے لیے ہموار اور آسان ہو۔ وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو اچانک رُک جانے اور ٹریفک میں رکاوٹ سے بچنے کا عزم کرنا چاہیے اور داخلی اور خارجی راستوں کو خالی چھوڑنا چاہیے تاکہ تمام زائرین کے لیے طواف آسان ہو۔‌عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے وزارتِ حج کی طرف سے ایک اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے۔‌اس اشتہار میں زور دیا گیا ہے کہ طواف کی 2 رکعت نفل نماز مسجد الحرام میں کہیں بھی ادا کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے