انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال پر خاموشی توڑ دی

عالیہ بھٹ نے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ نے اپنے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال پر خاموشی توڑ دی۔ ‌بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خوش ہیں؟ تو اداکارہ اس سوال پر بہت حیران ہوئیں۔‌عالیہ بھٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ آخر اس سوال کو گوگل پر کیوں سرچ کرتے ہیں لیکن مجھے اب پتہ چل گیا ہے کہ لوگ ایسا سوال کیوں پوچھتے ہیں۔‌انہوں نے بتایا کہ اس سوال کو پوچھنے کی وجہ میرا چہرہ ہے اور وہ بہت اداس نظر آتا ہے لیکن میری زندگی کی حقیقت ایسی نہیں ہے۔‌اداکارہ نے وضاحت سے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں بلکہ وہ خود کو دنیا کا سب سے زیادہ خوش انسان سمجھتی ہیں۔‌واضح رہے معروف شوبز جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے نومبر 2022 میں اپنی پہلی بچی کو خوش آمدید کہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے