پاکستان

مذہب کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا، خواجہ آصف

مذہب کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا، خواجہ آصف

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مذہب یا قومیت کی تفریق کے بغیر سب کا وطن ہے۔ ‌اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔ ‌خواجہ آصف نے کہا کہ جڑانوالہ کے واقعات نے پوری قوم کو شرمسار کیا ہے۔ مسلم اکثریت پر لازم ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ‌سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہمارا دین محبت اور رواداری کی تلقین کرتا ہے۔ ہمارے رویے ہمارے دین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ قانون کا نفاذ بلا تفر یق ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے