علاقائی

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنبل میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔‌پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سنبل کے علاقے میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔‌مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور 80 سے زائد مشکوک افراد کو تفتیش میں شامل کیا۔‌آئی سی سی پی او نے ملزم کی جلد گرفتار کیلیے ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم کو گرفتار کیا۔‌ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے